مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔
سعودی عرب میں ایران کے نائب سفیر علی رضا عنایتی بھی اس سفر میں موجود ہیں جو جلد ہی سفارت خانے میں اپنا کام شروع کریں گے۔
ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ 6 جون کو کچھ ایرانی اور سعودی حکام کی موجودگی میں سات سال بعد باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔
ایران اور سعودی عرب کے سفیروں کو پہلے ہی فائنل کیا جا چکا ہے اور وہ مستقبل قریب میں اپنے مشن پر تعینات ہوں گے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے سفیروں کی مدت میں توسیع کے بارے میں کہا: دونوں ممالک کے سفیروں کی تعیناتی میں توسیع کا تعلق صرف سادہ مسائل سے ہے۔ سعودی عرب میں طویل تعطیلات کی وجہ سے ہم سفیر کو نہیں بھیج سکے۔ سعودی فریق نے عمان میں اپنے سفیر کو تہران کے لئے فائنل کیا ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی تعیناتی کا عمل انجام پائے گا۔
واضح رہے کہ سفارتی عملہ دونوں ممالک میں تعینات ہے اور تمام قونصلر خدمات اور ضروری سیاسی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے انجام پا رہے ہیں۔
اس سے قبل مشہد میں سعودی عرب کا قونصلیٹ جنرل بھی کھول دیا گیا تھا جو عارضی طور پر مشہد کے کووینٹ ہوٹل میں کام کر رہا ہے اور اس کے بعد اسے قونصلیٹ جنرل کی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔
بعض خبری ذرائع سے یہ اشارہ بھی ملا ہے کہ ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے 6 اگست کو باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ جدہ میں ایران کا قونصل خانہ 7 جون کو علی رضا بیکدلی، ڈپٹی قونصلر آفیسر، ایرانی پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے امور اور اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے بعض حکام کی موجودگی میں دوبارہ کھول دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ